۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام آیت اللہ العظمی حکیم کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی

حوزہ/ مرجع کبیر مرحوم مغفور آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم رضوان اللہ علیہ سے لے کر خود مرحوم مغفور آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم رحمتہ اللہ علیہ کے زندان میں دوران قید انجام دئے گئے دینی خدمات اور خاندان حکیم کے گزرے شہداء کے خدمات شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/مرجع عالیقدر جہان تشیع حضرت آیت الله العظمی سید محمد سعید الحکیم رضوان اللہ علیہ کے ایصال ثواب کیلئے احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے زیر اہتمام  مسلسل دو روز مجلس ترحیم اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے صدر، اراکین اور ضلع کے مختلف علاقوں سے علماء اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام آیت اللہ العظمی حکیم کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی

اس موقع پر مجلس ترحیم سے اپنے خطاب میں بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد شعبانی نے خاندان آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم رحمتہ اللہ علیہ کے دینی خدمات اور مکتب تشیع کے بقا کیلئے دی گئی قربانیوں کے بارے میں لوگوں کو تفصیل سے جانکاری دی جن میں مرجع کبیر مرحوم مغفور آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم رضوان اللہ علیہ سے لے کر خود مرحوم مغفور آیت الله العظمی سید محمد سعید الحکیم رحمتہ اللہ علیہ کے زندان میں دوران قید انجام دئے گئے دینی خدمات اور خاندان حکیم کے گزرے شہداء کے خدمات شامل ہے۔

شیخ احمد شعبانی نے مزید مرحوم مغفور آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم رضوان الله علیہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم مغفور آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کا نام حوزہ علمیہ نجف اشرف کے چار بڑے مراجع عظام میں سے ہے جنمیں دیگر مرجع تقلید جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی حفظہ اللہ، حضرت آیت اللہ العظمی بشیر نجفی اور آیت الله العظمی اسحاق فیاض (حفظہ اللہ) کے نام شامل ہیں، شیخ احمد شعبانی نے تمام مراجع عظام جہان تشیع کے سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی۔

 آخر میں مختصر ذکر مصائب اور دعائیہ کلمات کے ساتھ مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .